بریکنگ نیوز

عدالت عظمیٰ کا دبائو ہے ، تجاوزات گرانی ہیں،لوگ اپنا بندوبست کرلیں،شیخ رشید

کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا ہم پر دبائو ہے ، تجاوزات گرانی ہیں،لوگ اپنا بندوبست کرلیں ۔شاہ عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر) کا کام شروع ہونے لگا ہے ، منصوبے پر دس ارب سے زائد کی رقم خرچ ہو گی ، سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں، کے سی آر پر سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں،وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد کراچی آئوں گا، ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا، ہمارے پاس 30 کلو میٹر ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کرتجاوزات کی نشاندہی کی جارہی ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دبا ئوہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کریں گے، سندھ حکومت سے درخواست ہے جو لوگ بے گھر ہوں گے انہیں متبادل جگہ فراہم کرے، جس طرح سپریم کورٹ کا کے سی آر بحالی کے لئے جذبہ ہے، اسی طرح وفاق اور صوبائی حکومت کا جذبہ ہونا چاہئے۔

About admin

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *