بریکنگ نیوز

کورونا وبا کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات کو وقت نے غلط ثابت کیا ،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہاکہ کورونا سے لے کرعام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور کورونا وبا کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، وزیراعظم کے کامیاب وژن کی گواہی اعدادوشمار دے رہے ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 98 ہزار 864 جب ہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 ہے، پنجاب میں 2229جبکہ سندھ میں 2477اموات ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا میں37525 کیسز اور 1258اموات ہوئیں، اسلام آباد میں کیسز 16324اور 181 اموات ہوئیں۔

About admin

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *