بریکنگ نیوز

حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے،شہباز شریف

لاہور:صدر مسلم لیگ (ن)شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں، حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا۔ مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایا گیا اجلاس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے،
موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے اور گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے، سپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا، حکومتی فسطائی اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اے پی سی کے نمائندہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔

About admin

Check Also

خالی آسامیوں کے حوالے سے عدالتوں میں زیر التوا معاملات فوری یکسو کئے جائیں ،سردار میراکبر

مظفر آباد (بیورو رپورٹ) وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کامحکمانہ اجلاس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *