بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کردیا

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کردیا۔ ایپ کے ذریعے 511سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ کے ذریعے مہیا کی گئی ہیں۔سیاحت کے عالمی دن پر پنجاب حکومت نے ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کردیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا آغاز کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا۔ شہری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی۔ شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔ ٹورسٹ آپریٹرز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ٹورسٹ آپریٹر زکے امور کو آٹو میٹڈ کر دیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کے عوام کے لئے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

About admin

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *