بریکنگ نیوز

سیاسی جمہوری حکومتوں نے ہمیشہ عوام کو بلدیاتی حقوق اور بااختیار بلدیاتی نظام سے محروم رکھا ، لیاقت بلوچ

 لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی اورسیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کوڈ19 وباء کے بعد عوام الناس میں رجوع اﷲ پیدا ہوا لیکن عالمی اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں میں فرقہ واریت کا زہر انڈیل کر مذہب سے دوری کی سازش کررہی ہیں۔مسلمان اپنے آپ کو عرب وعجم، شیعہ سنی کی تقسیم کے ذریعے بربادی کو دعوت نہ دیں۔اسلام کی اشاعت،امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ امت کی ذمہ داری ہے فرقوں،مسلکوں اور برادریوں میں محدود ہو کر امت دعوت و تبلیغ کے عظیم فرض سے محروم ہو جائے گی مساجد،مدارس،نئی نسل کی حفاظت مسلم خاندانوں کے لیے وقت کا بڑا چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ لاہور میں کانفرنس اور گلبرگ میں فیض الباری کی اہلیہ اور بیٹے کی تعزیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،

لیاقت بلوچ نے سیاسی،انتخابی،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے جائزہ لیتے کہا کہ بااختیاربلدیاتی نظام،مالیاتی،انتظامی خود مختاری اور ہمہ گیر آڈٹ مانیٹرنگ کے نظام کے ساتھ شہری حقوق کی بحالی کے لیے نظام آئین پاکستان کا تقاضا ہے دور حاضر میں جدید ریاستوں میں حکمرانی کی بہترین قابل عملی شکل جمہوری حکمرانی ہے۔ آزادانہ،غیر جانبدارانہ، ریاستی اداروں کی مداخلت سے پاک انتخابی نظام ہی عو ام کے اعتماد کی بحالی کا اہم ترین ذریعہ ہے پاکستان کا آئین وفاق اور صوبائی حکومتوں کو پابند کرتا ہے کہ عوام کو بروقت بلدیاتی انتخابات کرائیں۔سیاسی جمہوری حکومتوں نے ہمیشہ عوام کو بلدیاتی حقوق اور بااختیار بلدیاتی نظام سے محروم رکھا ہے جماعت اسلامی پوری ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ ویلج کونسل نیبرہڈکونسل،یو سی، کارپوریشن، میونسپلٹی،تحصیلوں اور ضلعی انتخابات میں عوامی فلاح کے چارٹر کے ساتھ انتخابی مہم چلائی جائے گی، ضلعوں اور صوبائی سطح پر سیاسی انتخابی کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بجلی،تیل،اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی شدید مذمت کرتی ہے، حکومت عوام کو سہولتیں دینے کی بجائے غریب کا خاتمہ اور انسانوں سے عزت کے ساتھ جینے کا حق چھین رہی ہے۔ عمران خان سرکار سیاسی، اقتصادی،قومی محاذ ہر ناکام ترین حکومت ہے۔فوجی آمریتوں،پی پی پی،مسلم لیگ کی ناکام حکومتوں کا تسلسل پی ٹی آئی حکومت ہے تبدیلی صرف یہ ہے کہ ناکامی کے تسلسل کے ساتھ اسلوب حکمرانی میں تکبر،غرور،جھوٹ،فریب اورڈھٹائی کوٹ کوٹ کر بھر گیا ہے۔

About admin

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *