بریکنگ نیوز

ملک میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمے کی وجہ وردی ہے،فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمے کی وجہ وردی ہے، افواجِ پاکستان کے ہوتے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاکستان شام بنے گا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقہ شکریال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک میں زلزلہ، سیلاب، مشکل تعمیراتی منصوبوں، نالوں کی صفائی میں پیش پیش ہوتی ہے ،ملک میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمے کی وجہ وردی ہے نے اپنے حلقے شکریال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان گنے چنے سیاستدانوں میں سے ہوں جو ڈنکے کی چوٹ پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

،میرا بلڈ گروپ پی پازیٹیو ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک فوج ملک میں زلزلہ، سیلاب، مشکل تعمیراتی منصوبوں، نالوں کی صفائی میں پیش پیش رہی ،پاک فوج نے سی پیک، گوادر، مردم شماری اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے نمایاں کارنامے سر انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی پاکستان میں نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی، وہ قصہ پارینہ بن گیا،انڈین اسٹیبلشمنٹ، را اور متعصب میڈیا کے وار کو فوج اور عوام نے ملکر ناکام بنایا۔ افواجِ پاکستان کے ہوتے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاکستان شام بنے گا ۔

About admin

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *