بریکنگ نیوز

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے،شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے، ہیومن رائٹس کونسل کو انسانی حقوق کی تنظیموں پر لگائی جانے والی قدغنوں اور بے جا پابندیوں کا نوٹس لینا چاہئے ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر بے حد تشویش ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ایک المناک داستان ہے جسے بھارت پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظرعام پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکائونٹس منجمد کردئیے گئے، ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا۔دہلی میں ہونے والے حالیہ فسادات میں پولیس کے گٹھ جوڑ اور پشت پناہی کا پردہ چاک کیا. یہی دو چیزیں بھارت کو ناگوار گزریں اور انہوں نے حیلوں بہانوں سے غیر قانونی سرگرمیوں کے انسدادی ایکٹ 2019کی آڑ میں ان پر بے جا پابندیاں لگانا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ جمہوریت میں وہ سلوک روا نہیں رکھا جاتا جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے ۔ ہیومن رائٹس کونسل کو انسانی حقوق کی تنظیموں پر لگائی جانے والی قدغنوں اور بے جا پابندیوں کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں انہیں اس بھارتی رویے کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔

About admin

Check Also

خالی آسامیوں کے حوالے سے عدالتوں میں زیر التوا معاملات فوری یکسو کئے جائیں ،سردار میراکبر

مظفر آباد (بیورو رپورٹ) وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کامحکمانہ اجلاس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *