بریکنگ نیوز

ملک میں ریاستی ادارے، حکومت، اپوزیشن اور سول سوسائٹی باہم متصادم ہیں ،لیاقت بلوچ

لاہور :نائب امیر جماعت اسلامی اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں ریاستی ادارے، حکومت، اپوزیشن اور سول سوسائٹی باہم متصادم ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور پیداواری لاگت میں بدترین اضافہ پوری قوم خصوصاً غریب طبقہ کے لئے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے، غریب طبقہ اور نوجوانوں کو ملک کے ظلم، جبر اور کرپٹ نظام سے نجات کے لئے منظم ہونا ہو گا ۔انہوں نے گوپال نگر میں بھٹی سٹوڈیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤں کا وفد اہل سنت، اہل تشیع اور اہل حدیث کے اکابر رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، اتحاد و اتفاق اور اتحاد ملت کے لئے بنیادی اصولوں پر تبادلہ خیال ہو گا تاکہ پورے ملک میں فرقہ واریت کی بجائے باہمی احترام، برداشت اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا رجحان پیدا ہو۔
پوری امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے۔ کشمیر، فلسطین، عراق، شام، یمن اور لیبیا کے حالات امت کے انتشار کی وجہ سے ہیں۔ پاکستان میں بھی نفاق، انتشار اور عدم برداشت کا ایسا ہی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے کہ کشمیر پر مودی کے فاشزم اور عرب ممالک کی طرح پاکستان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھایا جائے، ملک میں فسادی صورتحال سے آئین، جمہوریت، سی پیک اور ایٹمی صلاحیت کو مستقل خطرات لاحق کر دیئے جائیں گے۔ پاکستان اپنے دوست ممالک سے تعلقات کو مستحکم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ریاستی ادارے، حکومت، اپوزیشن اور سول سوسائٹی باہم متصادم ہیں۔ آئین اور پارلیمانی نظام کو خطرات کی وجہ سے عوام کے لئے مہنگائی، بے روزگاری اور پیداواری لاگت میں بدترین اضافہ پوری قوم خصوصاً غریب طبقہ کے لئے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ غریب طبقہ اور نوجوانوں کو ملک کے ظلم، جبر اور کرپٹ نظام سے نجات کے لئے منظم ہونا ہو گا۔ ذرائع ابلاغ آزاد اور ذمہ دار ہوں تو عوام خوشحال اور جمہوریت مستحکم ہو گی۔ نوجوان سوشل میڈیا کو منفی مہمات کی بجائے ظلم کے نظام کو جڑ سے اکھاڑنے اور عوام میں جاگیرداروں، وڈیروں، مفاد پرستوں اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ زن طبقات کے خلاف جرات سے کھڑے ہونے کی تحریک پیدا کریں۔جماعت اسلامی اپوزیشن کی ملک گیر منظم جماعت ہے ہماری سیاست ذاتیات نہیں اصول اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔

About admin

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *