بریکنگ نیوز

تاجر برادری سود کے خاتمہ کی مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے،لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی ، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر برادری سود کے خاتمہ کی مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے،معاشرہ میں موثر ، نیک نام محب دین محب وطن افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ۔نائب امیر جماعت اسلامی ، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے وزیر اعظم کے خصوصی معاون علامہ طاہر محمود اشرفی نے وفد کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے رہنما عبد الغفار عزیز کے انتقال پر تعزیت کی اس موقع پر مرحوم کے بیٹے فوزان عزیر اور سمیع الحق شیر پاؤ بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے تعلقات عامہ کے صوبائی ذمہ داران سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں موثر ، نیک نام محب دین محب وطن افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ، نا اہل اور کرپٹ طبقہ ریاستی نظام میں داخل ہو گیا ہے

اس وجہ سے پاکستان کے لیے سماجی ، اقتصادی اور سیاسی محاذ پر مشکلات اور بدنامی بڑھ رہی ہے ۔ جماعت اسلامی معاشرہ میں منتشر اہل ، دیانت دار اور ملک و ملت کے لیے مفید لوگوں کو منظم کرے گی ۔جماعت اسلامی ایسے لوگوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا با اعتماد پلیٹ فارم ہے ۔ لیاقت بلوچ کے ساتھ مقامی تاجر برادری کے وفد نے پیداواری لاگت کے بے تحاشا اضافہ کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں ماند پڑنے کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سود ، قرضوں اور کرپشن کی معیشت تباہی ہے ۔ سود لعنت ہے سود کی وجہ سے ہی بدترین مہنگائی ، شدید لوڈ شیڈنگ ، بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ، ٹیکسوں کی بھرمار لا قانونیت بد امنی اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ تاجر برادری سود کے خاتمہ کی مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ ملک بھر میں ملی یکجہتی کونسل نے خطیب حضرات سے اپیل کی ہے کہ 9 اکتوبر بروز جمعہ خطاب میں سود کی لعنت کے خلاف اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 38-F پر عمل کر کے سود کے خاتمہ پر اظہار خیال کریں ۔ منبر و محراب سماجی نیٹ ورک میں ابلاغ کا طاقتور ذریعہ ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 10 اکتوبر کو مظفر آباد میں ملی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی اجلاس منعقد ہو گا ۔آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان کے قائدین شرکت کریں گے ۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان دینی جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے اور آزادی کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ کشمیری رہنما ممبر قانون ساز اسمبلی عبد الرشید ترابی میزبانی کر رہے ہیں ۔

About admin

Check Also

سپریم کورٹ ،نیویارک ٹائمز حملہ کیس کے ملزم کی امریکہ حوالگی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیویارک حملہ منصوبے کے ملزم طلحہ ہارون کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *