بریکنگ نیوز

ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی چہلم امام حسین اور شہداء کربلا مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا

مظفرآباد:ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی چہلم امام حسین اور شہداء کربلا مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا ،مختلف شہروں میں مجالس وجلوس ہاء کا انعقاد کیا گیا۔دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی جلوس نکالا گیا ،خواتین کی اربعین واک ،ہزاروں کی تعداد میں عورتیں،یا حسین یا حسین کرتے سڑکوں پر نکل آئیں ،عزاء دار جلوسوں کے دوران نوعہ خوانی ،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے شہداء کربلا کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ،موبائل سروس بھی بند کر دی گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح مظفرآباد میں بھی چہلم امام حسین کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالے گئے ،ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے مرکزی شاہراہ پر اربعین واک کی جو مرکز ی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں جا کر اختتام پذیر ہوئی
،دن بھر مضافاتی علاقوں ،کردلہ سیداں ،چروایا ،بلگراں ،کنور،پچھپئی سیداں ،پٹہکہ سمیت دیگر مقامات سے جلوس آتے رہے جن کے لیے شہر کے داخلی مقامات پر کیمپ لگائے گئے تھے ،مضافات سے آنے والے تمام جلوس ہا مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری پہنچے جہاں پر چہلم امام حسین علیہ السلام وشہداء کربلا کی مرکزی مجلس برپا ہوئی ،مر کزی مجلس سے زعیم ملت مفتی سید کفایت حسین نقوی ‘ ضیاء الحسن زیدی ‘ ذوالفقار کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مفتی سید کفایت حسین نقوی کے خطاب کے دوران ہی شبیہ ذوالجناح و علم غازی عباس کا جلوس برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس شام کو امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوئی ،جلوس کے راستے سبیلوں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا ،عزاء دار امام حسین جلوس کے دوران نوعہ خوانی ،زنجیر زنی اور سینہ کوبی کرتے رہے ،یا حسین یاحسین کی صدائوں سے دارالحکومت کی فضا گونج اُٹھی ،مرکزی مجلس میں علماء نے فلسفہ شہادت امام حسین پر روشنی ڈالی ،فضائل ،ومصائب محمد وآل محمد بیان کیے ،مرکزی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی ،چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری ،صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید نذیر حسین نقوی ،سینئر وائس چیئرمین وکوآرڈنیٹر مرکزی عزاء داری سیل علامہ سید فرید عباس نقوی ،مجلس وحدت المسلمین آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ،مولانا طالب ہمدانی ،مولانا الطاف بخاری،اقتدار نقوی ،مذہبی سکالر مولانا احمد علی سعیدی ،سمیت دیگر زعماء ملت جعفریہ جلوس کے ہمراہ رہے ۔چہلم امام حسین کے موقع پر دیگر شہروں کی طرح مظفرآباد میں بھی موبائل سروس بند رہی ،اس موقع پر سیکورٹی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

About admin

Check Also

تاجر برادری سود کے خاتمہ کی مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے،لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی ، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *