بریکنگ نیوز

قومی شاہراہ پر ٹرالر ماتمی جلوس پر چڑھ گیا،5افراد جاں بحق،10 زخمی

حیدر آباد : حیدر آبادقومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر ماتمی جلوس پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئی ہیں۔مٹیاری پیرزادہ سے حیدرآباد آنے والے ماتمی جلوس کے شرکا سڑک عبور کر رہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کرجلوس پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کرا دیا ٍ ہی جہاں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہو نے والوں میں شاکر خاص خیلی، علیزہ خاص خیلی، خطو باجڑ،زیبو باجڑ شامل ہیں۔پولیس نے ٹرالر کو تحویل لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

About admin

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *