بریکنگ نیوز

علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے، عمران خان

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔وزیرِ اعظم نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا سے مذہبی شخصیات کے وفد ملاقات میں کیا۔وفد میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، پیر شمس الامین، پیر حبیب اللہ شاہ، پیر انور جنید شاہ اور پیرزادہ جنید امین شامل تھے ۔ وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کی سماجی ، ثقافتی اور مذہبی اقدار کو اجاگر کیا جائے اور ضمن میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشرے میں اسلامی اقدار کو اجاگر کرنے، دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے اور فرقہ واریت کی روک تھام کے ضمن میں علمائے کرام اسی جذبے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ کورونا کے خلاف جنگ میں علمائے کرام اور مذہبی شخصیات حکومتی کوشش کا ساتھ جاری رکھیں گے اور عوام کو کورونا سے بچا ؤکے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے چئیرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلانی کی قیادت میں کمیشن کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہیں ہم سب نے اسے ملکر ناکام بنانا ہے، حکومت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے ۔ملاقات کے دوران قومی اقلیتی کمیشن کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہیں جسے ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ قومی کمیشن برائے اقلیت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا حکومت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور اس حوالے سے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کھانے پینے کی اشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، محمد حماد اظہر، مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داد، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ صوبائی چیف سیکرٹریزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

About admin

Check Also

تاجر برادری سود کے خاتمہ کی مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے،لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی ، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *