بریکنگ نیوز

حکومت 31جنوری تک مستعفی نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا، رانا ثناء اللہ

 لاہور:مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت 31 جنوری تک مستعفی نہیں ہوئی تو پھر طے ہے کہ فروری میں لانگ مارچ ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ بھی ہوگا اور اس کے نتیجے میں استعفے بھی دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن سے متعلق حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے شو آف ہینڈز پر بات ہوتی رہی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں چند لوگ ایسی حرکت کرتے ہیں جس سے پوری پارلیمنٹ بدنام ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈز سے الیکشن کے لیے آئینی ترمیم درکار ہوگی، پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے، حکومت کے پاس نہ تو درکار اکثریت ہے، نہ ہی وہ حالات ہیں کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ بیٹھ سکے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت ووٹ کی عزت اور جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یہ حکومت صاف شفاف الیکشن کے مطالبے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی اور دیگر طور پر بھی پارٹی میں مسائل ہوتے ہیں جو اچھے طریقے سے حل کر لیے جاتے ہیں۔

About Aziz

Check Also

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جب سب کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *