بریکنگ نیوز

اے پی ایس پشاور کے شہداء ہمار ے ذہنوں میں ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے، راجہ مشتاق منہاس

باغ(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات، سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے شہداء ہمار ے ذہنوں میں ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے۔ہمارے طالب علموں کی عظیم قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلیے اہم ترین کردار ادا کیا۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار شہداء اے پی ایس پشاور کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے بچوں نے جو بے مثال قربانی دی و ہ تاریخ میں زندہ و جاوید رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وطن سے دہشگردوں کے قلع قمع کیلئے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے جس نے اس جنگ میں کامیابی کیلیے لازوال اور بیمثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔وزیر اطلاعات نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیافسران،اہلکاروں،شہریوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر ان تمام والدین سے اظہار ہمدردی کیا جن کے پیارے بچے سانحہ اے پی ایس کی نظر ہوے اور کہا کہ ایک والد ہوتے ہوے میں ان کے جذبات اور احساسات کو سمجھ سکتا ہوں۔وزیر اطلاعات نے اے پی ایس کی بہادر پرنسپل،شہید سٹاف وتمام شہید بچوں کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

About Aziz

Check Also

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جب سب کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *