بریکنگ نیوز

چیئرمین کے سوا کوئی ایک شخص بتائیں جو نیب کی تعریف کرتا ہو،سپریم کورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں ضمانت کی درخواست پر ریمارکس د یئے کہ چیئرمین نیب کے سوا کوئی ایک شخص بتائیں جو نیب کی تعریف کرتا ہو۔جمعرات کوسپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عدالت موجودہ کیس میں نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، 20ماہ سے ایک بندہ جیل میں ہے جبکہ مرکزی کردار آزاد گھوم رہے ہیں۔جسٹس عمر عطا نے ریمارکس دئیے کہ نیب کی وجہ سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے، جاپان میں احتساب اور قانون کی بالادستی ہمارے لیے ایک مثال ہے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ ایک بڑے آدمی کو موٹروے پر گرفتار کرلیا جاتا ہے جیسے وہ کہیں بھاگ جائیگا، چیئرمین نیب اور آپ کے سوا ایک شخص بتائیں جو نیب کی تعریف کرتاہو۔جسٹس عمر عطا کا کہنا تھا کہ عوامی عہدہ رکھنے والوں کا احتساب ہر صورت ہونا چاہیے لیکن نیب اپنے قانون کا اطلاق سب پر یکساں نہیں کررہا۔

About Aziz

Check Also

حکومت آئین ، جمہوری پارلیمانی عمل کو ہر پہلو سے تباہ کر رہی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور :ک ادارہ کی آئینی مدت کم کی جائے گی تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *