بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لے لیا جبکہ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمیں آزادی رائے سے کوئی مسئلہ نہیں ، ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آخر اس کا اختتام تو ہونا ہے۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ہمارے خاندانوں کو بخشا نہیں جاتا ، کوئی یو ٹیوب پر چاچا تو کوئی ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے، اب ایسے جرم کے مرتکب لوگوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ یہ نوٹس جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میںجسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بیچ نے فرقہ وارانہ جرم میں ملوث شوکت علی کی ضمانت کے کیس کے دوران لیا۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہمیں آزادی اظہار رائے سے کوئی مسئلہ نہیں، عوام کے پیسے سے تنخواہ لیتے ہیں، ہماری کارکردگی اور فیصلوں پر عوام کو بات کرنے کا حق ہے لیکن نجی زندگی کا حق بھی ہمیں آئین دیتا ہے، کیا ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے دیکھا ہے کہ یو ٹیوب پر کیا ہو رہا ہے؟۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں آخر اس کا اختتام تو ہونا ہے، یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ہمارے خاندانوں کو بھی بخشا نہیں جاتا، کوئی یوٹیوب پر چاچا تو کوئی ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے اس سے ججز کو شرمندہ کیا جاتا ہے، کل ہم نے فیصلہ دیا اور وہ یو ٹیوب پر شروع ہوا ۔ عدالت نے اس معاملہ پر پی ٹی اے حکام سے وضاحت طلب کی تو پی ٹی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ہم انفرادی طور پر کسی سوشل میڈیاسے مواد کو ہٹا نہیں سکتے، ہم صرف متعلقہ فورم پر اس کو رپورٹ کرسکتے ہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ کئی ممالک میں یوٹیوب بند ہے، امریکا اور یورپی یونین کیخلاف مواد یو ٹیوب پر آپ مواد ڈال کر دکھائیں جیسا مواد یہاں پر ڈالا جاتا ہے ۔ جسٹس قاضی امین نے کہا ایسے جرم کے مرتکب کتنے لوگوں کیخلاف کارروائی ہوئی اس کی تفصیلات بھی عدالت کو بتائی جائیں؟ ان کا کہناتھا کہ آرمی ، عدلیہ اور حکومت کے خلاف سوچل میڈیا پر لوگوں کو اکسایا جاتا ہے اور کئی ممالک میں سوشل میڈیا کو مقامی قوانین کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے اور پاکستان میں بھی اسی طرح کے قانون کی ضرور ت ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت خارجہ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

About Aziz

Check Also

سپریم کورٹ ،نیویارک ٹائمز حملہ کیس کے ملزم کی امریکہ حوالگی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیویارک حملہ منصوبے کے ملزم طلحہ ہارون کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *