بریکنگ نیوز

ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا، سارا پاکستان جانتا ہے یہ حکومت کیسے آئی،شاہد خاقان

 کراچی:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ یہ حکومت کیسے آئی، اے پی سی میں نواز شریف نے دھواں دار تقریر نہیں کی ،مسائل بیان کیے ہیں، حکومت نے بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے جس کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے کہ کیا چل رہا ہے۔جمعرات کو ایل این جی ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے اور لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی گھل گئی، نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے۔نیب کورٹ میں آج بھی پیشی ہوئی،کیا چیئرمین نیب کو کسی نے نہیں بتایا کہ ججمنٹ آئی ہیں۔فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 7 بل ہماری ترامیم کے مطابق پاس ہوئے، آخری بل میں ہماری 20 ترامیم تھیں، پارلیمنٹ میں بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے گئے جس کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں،

ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کر بن گئی ہیں، نیب میں پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ کاقانون موجود ہے، بل میں حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک کرسکتی ہے، بل میں حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کسی بھی پاکستانی کا پیچھا کر سکے، کسی کے بھی فون کو ٹیپ کر سکے،حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک کرسکتی ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے کہ کیا چل رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا چاہیے۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں نواز شریف نے دھواں دار تقریر نہیں کی مسائل بیان کیے ہیں، حکومت کیسے آئی سب کو پتہ چل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے، سارا پاکستان جانتا ہے یہ حکومت کیسے آئی ہے۔

About admin

Check Also

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *