بریکنگ نیوز

وزیر اطلاعات آزادکشمیرراجہ مشتاق منہاس کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات

لاہور :مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر،وزیر اطلاعات،سیاحت سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سیاسی منظرنامے سمیت آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی اور آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے جماعتی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے جو پہاڑ توڑ رہی ہے اس پر عالمی بے حسی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نو لاکھ بھارتی فوج جس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے اس کی مثال تاریخ عالمی میں نہیں ملتی۔
نہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کی کشمیری عوام سے محبت یگانہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیری جس دلیری اور عزم کے ساتھ سبز ہلالی پرچم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور جس ولولے سے وہ مقبوضہ وادی میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا پاکستانی قوم پورے عزم کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی پسندی کا اپنا ایجنڈا جاری رکھے گی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے محمد شہباز شریف کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان نے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا تھا جس کی بناء پر حکومت نے محمد نواز شریف کے ویڑن کے عین مطاق ریاست میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ترقی پسند ویڑن کے عین مطابق مسلم لیگ ن ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمائ سردار فرحان اعظم بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔

About admin

Check Also

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *