بریکنگ نیوز

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا کیس بھی میرے خلاف بنایا جائے، شاہد خاقان

راولپنڈی: مسلم لیگ( ن )کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری کی گئی تقرریاں غلط ہیں تو چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی میں نے کی تھی وہ کیس بھی میرے خلاف بنایا جائے، یہ ساری سیاسی انجینئرنگ ہے اور جب تک نیب ہوگا اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا۔نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں کسی بھی وقت کسی کی گرفتاری ہوسکتی ہے اور مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔ شہباز شریف کا ٹرائل چل رہا ہے پھر بھی گرفتار کرلیا گیا،

یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے نیب نے ایم ڈی غلط لگانے کا الزام لگایا، آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ 6 سال قبل پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ساری تعیناتیاں غلط ہے بس ایک تعیناتی ٹھیک ہے وہ چیئرمین نیب کی تعیناتی، ہمارے دور حکومت میں چیئرمین نیب کے علاوہ اگر تمام تعیناتیاں غلط ہوئی ہیں تو سب تعیناتیوں پر کیس بنا کر تماشا بند کریں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا مقصد صرف سیاستدانوں اور وزرا کو بے عزت کرنا ہے، جو سرکاری آفسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے، ملک میں جمہوریت کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے، آج ملک میں جمہوریت پسپا ہو رہی ہے اور یہ خوفناک بات ہے، کسی ملک نے جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کی، ہم بھی نہیں کر سکیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ساری سیاسی انجینئرنگ ہے، مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں لیکن ملک کو چلنے دیں کیونکہ جب تک نیب ہوگا اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے، نیب نہیں وقت بتائے گا کہ عوام اس وقت پریشان ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔رہنما (ن)لیگ کا کہنا تھا کہ لوگ دعائیں کرتے ہیں کابینہ اجلاس نہ ہی ہوں تو اچھا ہے، کابینہ میں ادویات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، حکومتی وزرا تقریبا 175پریس کانفرنسیں کرچکے ہیں، وزارتوں میں کام نہیں ہے صرف پریس کانفرنسوں پر ان کا زور ہے جب کہ منی لانڈرنگ ایک فیشن ایبل لفظ بن چکا ہے تاہم نہ وزرا، نہ وزیر اعظم اور نہ ہی نیب کو منی لانڈرنگ کا معلوم ہے، پریس کانفرنس کرنا آسان اور جھوٹ بولنا اس سے بھی آسان کام ہے۔ نوازشریف کی رپورٹ پڑھے بغیران کی صحت کااندازہ لگا لیا جاتا ہے۔

About admin

Check Also

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *