بریکنگ نیوز

ن لیگ باہر چلی گئی، ش لیگ اندر ہو گئی، صرف م لیگ اپنا کھیل کھیل رہی ، فیاض چوہان

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ (ن)لیگ باہر چلی گئی، (ش) لیگ اندر ہو گئی، صرف (م)لیگ رہ گئی جو اب کھل کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد ن لیگ کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، ن لیگ والوں نے ان کو اپنا قائد بنا لیا۔ ن لیگیوں کا نعرہ ہے کہ ہمارا وہ امام ہے،
کرپشن جس کا کام ہے۔ شاہد خاقان گرفتار ہوئے تو ن لیگ انہیں خلیفہ کا درجہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں پر ہاتھ ڈالیں تو کہتے ہیں ریاست خطرے میں ہے ،یہ واحد پارٹی ہے جس کی الٹی گنگا بہتی ہے،شہباز شریف گرفتار ہوئے تو سب سے زیادہ خوشی مریم صفدر نے منائی۔ (م)لیگ میں صرف پرویز رشید شامل ہیں جو ملک دشمن طاقتوں کے راستے پر گامزن ہیں۔ م لیگ اب کھل کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے جتنا زیادہ کھیلیں گی اتنا زیادہ بیڑہ غرق کریں گی، شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی،(ن)لیگ باہر چلی گئی ۔

About admin

Check Also

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *