بریکنگ نیوز
توشہ خانہ ریفرنس

توشہ خانہ ریفرنس’احتساب عدالت کانواز شریف کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم

توشہ خانہ ریفرنساسلام آباد:احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کے احکامات جاری کر دئیے۔احتساب عدالت نے نواز شریف کے اثا ثے اور جائیداد ضبط کرنے کے لیے نیب سے ریکارڈ طلب کیا تھا جو نیب کی جانب سے پیش کیا گیا۔ جمعرات کو احتساب عدالت نمبر 3کے جج سید اصغر علی کی سربراہی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ اکٹھا کرکے پیش کیا،

اس موقع پر عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیش کردہ اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیا جس میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بنک اکائونٹس شامل ہیں۔جج احتساب عدالت نے جن اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیا ان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، ان کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر، 2 ٹریکٹرز، لاہور کے نجی بنک میں ملکی و غیر ملکی اکائونٹس سمیت مری میں بنگلا اور شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی شامل ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

About admin

Check Also

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *