بریکنگ نیوز

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی بے حد ضروری ہے، کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں مثر رسپانس میکنزم ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا وکے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا تباہ کن زلزلہ تھا، 15 سال بعد بھی بدترین زلزلے کی تباہی کو لوگ نہیں بھول سکے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد پاکستانی قوم نے متاثرین کی بھرپور مدد کی، پاکستانی قوم نے ثابت کیا آزمائش کی ہر گھڑی میں ہم ایک ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا، قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے عوام میں آگاہی بے حد ضروری ہے، کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں مثر رسپانس میکنزم ضروری ہے، تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پیشگی اقدامات سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد عوام کو احتیاطی تدابیر، بچا کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔

About admin

Check Also

حکومت کی افواج و عدلیہ کو (ن) لیگ سے لڑانے کی حکمت عملی ہے، احسن اقبال

نارووال :مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *