بریکنگ نیوز

ملک میں معیشت کی تباہی ،مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور : مسلم لیگ ( ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کی تباہی ،مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے ،نواز شریف نے ملک کو ترقی دی اس کے خلاف غداری کے مقدمات بنائے جارہے ہیں ، اب اس حکومت کے مہنگائی کے اعلانات آخری ہوں گے اور ہمیں حکومت کے خلاف تحریک میں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کو ناکام بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ہی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کا ٹرائل شروع ہو گیا تھا
لیکن گرفتار کر لیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا اور آج بھی بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ ملک میں معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس کو 2018 میں بند کر کے انہیں جان بوجھ کر ہرایا گیا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور نواز شریف کے دور میں ہی بھارتی وزیر اعظم خود چل کر پاکستان آئے تھے۔ ن لیگی ترجمان نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن ان کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اس حکومت کے مہنگائی کے اعلانات آخری ہوں گے اور ہمیں حکومت کے خلاف تحریک میں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

About admin

Check Also

حکومت کی افواج و عدلیہ کو (ن) لیگ سے لڑانے کی حکمت عملی ہے، احسن اقبال

نارووال :مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *