بریکنگ نیوز

جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے۔ جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں کوچلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ درج ہونا چاہئے۔ پرچے کاٹ کر آپ نے اپنی فسطائی، آمرانہ اور غیرجمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے ۔ عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کی پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائدین پرایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے۔جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سے جعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آرز،ترجمانوں اور اشتہاروں پر چلتی ناجائز حکومت مینارپاکستان جلسے سے ہل گئی ہے جھوٹے مقدمات بنانے سیعوام آپ کو NRO نہیں دیں گے۔جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپگنڈے میں بدترین ناکامی لاچاری جھوٹا پرچہ درج کیاگیا۔

About Aziz

Check Also

مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی، فیاض الحسن چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *