بریکنگ نیوز

دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے، عثمان بزدار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے، اس ایکٹ سے مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایکٹ کے نفاذ سے نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام ہوگی اورجہاں بھی رسول اکر م ۖ کی ذات کا ذکر آئے گا ان کے نام کے ساتھ خاتم النبین اورصلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم لکھنا لازمی قراردیا گیا ۔عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ایکٹ کے مطابق رسول اکرم ۖ ،اہلبیت اطہار، خلفائے راشد ین، اصحاب رسول رضوان اللہ تعالی اجمعین اورامہات المومنین رضوان اللہ تعالی عنہا کے بارے میں توہین آمیز کلمات قابل گرفت ہوں گے۔اسی طرح انبیا کرام علیہم السلام، فرشتوں، قرآن مجید، زبور، تورات، انجیل اور دین اسلام کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے اورخلاف ورزیوں پر 5سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ تعزیزات پاکستان کی مروجہ دفعات کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے اس حوالے سے قانونی سازی کی ہے۔

About admin

Check Also

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جب سب کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *