بریکنگ نیوز

جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے،مفتی منیب الرحمان

کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جس شخص کو سائنس کا کچھ نہیں پتا وہ خود کو سائنس کا امام سمجھتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین کیا جائے، فواد صاحب، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی 29تاریخ کو اگر چاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہے لیکن نظر نہ آئے تو مہینہ 30کا قرار پائے گا مگر اگلی شام تک اس کی عمر 24گھنٹے بڑھ جائے گی اس لئے نسبتاً بڑا نظر آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتا ہے۔خیال رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے ؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسمان رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔

About admin

Check Also

سپریم کورٹ ،نیویارک ٹائمز حملہ کیس کے ملزم کی امریکہ حوالگی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیویارک حملہ منصوبے کے ملزم طلحہ ہارون کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *