بریکنگ نیوز

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز؛ انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز ستمبر میں طے ہیں۔ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ ٹیم اب اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے۔

کورونا کی صورت حال میں بھارتی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جمعہ کو اجلاس میں اس ایشو پر مشاورت ہونی ہے۔ رہورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔

About Aziz

Check Also

تازہ دم دستہ اب ڈربی میں پریکٹس سے لہوگرمائے گا

لاہور: تازہ دم دستہ اب ڈربی میں پریکٹس سے لہو گرمائے گا،پاکستانی کرکٹرز بدھ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *