بریکنگ نیوز

کورونا وائرس کے اثرات ،چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے

اسلام آباد ۔کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منسوخی کے بعد اس سال چین میں کوئی ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا، چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹس پر پابندی ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ چین میں صرف بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022ء کے ٹرائل ایونٹس کی اجازت ہے ادھر ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو سمن کہتے ہیں کہ افسوس ہے کہ ڈبلیو ٹی اے کے اہم ایونٹس چین میں نہیں ہوں گے، ?ڈبلیو ٹی اے فائنلز سمیت 7 ایونٹس چین میں ہونے تھے۔اے ٹی پی کے منسوخ ہونے والے 6 ایونٹس میں شنگھائی ماسٹرز اور چائنا اوپن بھی شامل ہیں۔اے ٹی پی کے چیئرمین آندرے گودنزی کے مطابق چینی حکومت کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں، تاہم ایونٹس کی منسوخی کا افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ متبادل پلانز بنا رہے ہیں تاکہ ٹینس کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد جاری رہیں۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس کی سرگرمیاںکورونا وائرس کی وباء کے باعث 5 ماہ کے وقفے کے بعد اگست میں شروع ہو رہی ہیں۔

About admin

Check Also

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز؛ انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *